شاہی جوڑے پر ایک بار پھر کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام – Kashmir Link London

شاہی جوڑے پر ایک بار پھر کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام

لندن (عمران راجہ) شاہی خاندان کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پر ایک بار پھر کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران شاہی جوڑے نے نو افراد کے گروپ کے ساتھ چل کر حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کورونا وائرس ایس او پیز یعنی ’چھ افراد‘ کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

شہزادہ ولیم کی اہلیہ اور تین بچوں، شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کے ساتھ ملکہ کے نورفوک میں سینڈرنگہم کی زمین پر فوٹو لی گئی تھی۔ ان کے ساتھ شہزادہ ایڈورڈ، ان کی اہلیہ سوفی اور ان کے دو بچے بھی تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے مشرقی علاقے نورفوک کاؤنٹی میں دوسرے درجے کے ایس او پیز نافذ ہیں، جس کے تحت صرف چھ لوگ گروپ کی شکل میں مل سکتے ہیں، وہ بھی اس صورت میں اگر وہ ایک گھر کے مکین نہ ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes