برطانیہ کی مقامی کورونا ویکسین تیار، حتمی منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی کو بھجوا دی گئی – Kashmir Link London

برطانیہ کی مقامی کورونا ویکسین تیار، حتمی منظوری کیلئے مجاز اتھارٹی کو بھجوا دی گئی

لندن (عمران راجہ) برطانیہ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی نئی قسم نے خوف پھیلا رکھا ہے وہیں ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے کہ آکسفورڈ میں تیار ہونے والی برطانیہ کی اپنی ویکسین تیار ہوکر حتمی منظوری کیلئے جاچکی ہے۔

حکومتی مشیر صحت اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے میڈیسن کے پروفیسر سر جون بیل کا کہنا ہے کہ انہیں قوی امید ہے یہ ویکسین مجوزہ اتھارٹی سے گرین سگنل حاصل کرلے گی۔

آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے آزمائشی مرحلے کا مکمل ڈیٹا آخری اجازت کے لیے جمع کروا دیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ کرسمس کے فوری بعد اسکی منظوری ہوجائے گی۔
ویکسین کی حتمی منظوری میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر ایجنسی دے گی، برطانوی وزیر صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ کرونا ویکسین کی منظوری 28 دسمبر کو متوقع ہے۔

یہ ویکسین آکسفورڈ یونی ورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی مشترکہ تیارکردہ ویکسین ہے جو موجودہ ویکسین سے سستی ہوگی، برطانوی حکومت نے پہلے ہی 100 ملین ویکسینز کا آرڈر دے رکھا ہے۔

اس مقامی ویکسین کی جلد منظوری کے بعد نئے سال کے آغاز سے ہی اسے بڑے پیمانے پر عوام کو لگانے کی منصوبی بندی کی جائے گی، فی الحال موجودہ ویکسین فرنٹ لائین ہیلتھ ورکرس اور اسی سال سے زائد عمر کے افراد کے بعد کیئر ہومز کے معمر افراد کو دی جارہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes