برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کا پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز، ننھے آرچی کا ہیپی نیو ایئر توجہ کا مرکز – Kashmir Link London

برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کا پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز، ننھے آرچی کا ہیپی نیو ایئر توجہ کا مرکز

لندن (عمران راجہ) مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کرنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز کرکے میڈیا انڈسٹری میں باضابطہ انٹری دے دی۔

شاہی جوڑے کا پہلا پوڈ کاسٹ شو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ریلیزکیا ہے۔

34 منٹ دورانیے کے شو میں ہیری اورمیگھن کے بیٹے آرچی کے علاوہ نئے سال کے حوالے سے معروف موسیقار ایلٹن جان ، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم کے خصوصی پیغامات بھی شامل ہیں۔ ایک سال کے آرچی نے شو کے اختتام پر دنیابھرکوآنے والے سال کی مبارک باد پیش کی ۔

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اورمالی خودمختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes