یورپین چیمپئن بننے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کیلئے بڑا تحفہ – Kashmir Link London

یورپین چیمپئن بننے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کیلئے بڑا تحفہ

لندن (مسرت اقبال) برٹش پاکستانی باکسر یورپین چیمپئن حمزہ شیراز کو بڑی گاڑیوں کی کمپنی لیکسس (Lexus)نے اچھی باکسنگ اور یورپین چیمپئن بننے پر نئی کار تحفہ میں دی ہے۔

لیکسس کمپنی اب ہر پانچ سال بعد یہ گاڑی تبدیل کرکے نئی کار حمزہ شیراز کو فراہم کرے گی ۔ اس تحفے پر حمزہ شیراز نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کار کو سڑک پر دوڑانے کو بے تاب ہیں۔

حمزہ شیراز کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں ٹاپ پرفارمر ہیں، وہ ورلڈ چیمپئن بننے کی دوڑ میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انکے کوچ اور اور حمزہ کی باکسنگ پر نظر رکھے پروفیشنلز انہیں مستقبل کا بڑا برطانوی باکسر دیکھ رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes