ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد، دنیا بھر سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری – Kashmir Link London

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد، دنیا بھر سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری

لندن (مونا بیگ) بھارت کے نامورکرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ننھی پری اور انوشکا دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔

ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے کہا کہ مداحوں کو یہ خبر سناتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج دوپہر میں ہماری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، تمام لوگوں کے پیار، دعائیں اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں تاہم امید ہے کہ اس موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔ اپنی درخواست کو موثر بنانے کیلئے کوہلی نے یہ پیغام انگلش اور ہندی دونوں زبانوں میں لکھا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی ہے اور ننھی پری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes