’’اے بھائی ادھر آئو‘‘خاتون کا شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار، دلچسپ ویڈیو وائرل – Kashmir Link London

’’اے بھائی ادھر آئو‘‘خاتون کا شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار، دلچسپ ویڈیو وائرل

لندن (مسرت اقبال) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شہرت تو زبان زدِ عام ہے، دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود ہیں شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘ شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو۔‘

اور شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو ٹک ٹاک ویڈیو ہے تاہم یہ تمام ہی سوشل میڈیا سائٹس پر زیرگردش ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes