پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی نئے البم کیلئے انوکھے انداز میں تشہیر – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی نئے البم کیلئے انوکھے انداز میں تشہیر

لندن (مونا بیگ) پاکستانی نژاد برطانوی پاپ گلوکار زین ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نمبر شیئر کیا جسے دیکھ کر مداح خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور فٹافٹ ڈائل کرنا شروع کردیا ہے۔

زین کے مداح یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید گلوکار نے رابطے کے لیے اپنا نمبر شیئر کردیا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ تو اپنے نئے آنے والے البم کی انوکھے انداز سے مارکیٹنگ کررہے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کردہ نمبر کو جب ڈائل کیا جائے گا تو انہیں سامنے سے زین ملک کی آواز سنائی دے گی جس میں وہ پیغام دے رہے ہوں گے ’میں زین اور میرا البم پندرہ جنوری کو ریلیز ہونے جارہا ہے، مجھ سے ملنے کے لیے 1 سے 9 تک کا کوئی سا بھی نمبر دبائیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر زین نیوز کی آئی ڈی سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ جو مداح یہ نمبر ڈائل کرے گا اُس کی تفصیلات زین کی فون بک میں سائن اپ ہوجائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes