واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد 3 دن میں ٹیلیگرام کے صارفین میں ڈھائی کروڑ اضافہ – Kashmir Link London

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد 3 دن میں ٹیلیگرام کے صارفین میں ڈھائی کروڑ اضافہ

لندن (اکرم عابد) واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد صارفین نے اس کا متبادلہ تلاش کرنا شروع کردیا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف بہتر گھنٹوں کے دوران ایک اور میسیجنگ ایپلیکیشن ٹیلیگرام کے صارفین میں ڈھائی کروڑ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیلیگرام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ایپلیکیشن کے فعال اکاؤنٹ رکھنے والے مجموعی صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

میسیجنگ ایپلیکیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ڈھائی کروڑ نئے صارفین میں سے 38 فیصد کا تعلق ایشیا سے، 27 فیصد یورپ سے جب کہ 21 فیصد لاطینی امریکہ اور 8 فیصد نے مشرق وسطیٰ سے ایپ کو جوائن کیا ہے۔ٹیلیگرام کے مطابق حالیہ اضافہ گزشتہ برس کے مقابلے میں خاصا زیادہ ہے۔

ایپ کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنے سات سالہ عرصے میں ہم کئی مرتبہ استعمال میں ایسا اضافہ نوٹ کرچکے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ کچھ الگ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes