دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی میرا ڈونا کو کس چیز نے مارا، دستاویزی فلم میں سب بتادیا گیا – Kashmir Link London

دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی میرا ڈونا کو کس چیز نے مارا، دستاویزی فلم میں سب بتادیا گیا

لندن (مسرت اقبال) فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ میرا ڈونا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ کئی ماہ بعد ابھی بھی جاری ہے، حال ہی میں ڈسکوری چینل نے اپنے شائقین کیلئے ایک دستاویزی فلم آن ایئر کی ہے جسکا عنوان ہے، میرا ڈونا کو کس چیز نے مارا ؟

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹ بال کے لیجنڈ ڈیگو میراڈونا بارے اس فلم میں بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کھیل کا پانسہ پلٹنے والے کھلاڑی بنے۔
فلم میں عظیم کھلارٰ کی زندگی کا 45 منٹوں میں احاطہ کیا گیا ہے۔ اس ڈاکومینٹری میں ان تمام لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو ان کے قریب رہے۔


اگرچہ اس ڈاکومینٹری میں میراڈونا کے فٹ بال کیریئر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے لیکن اس کا مرکزی خیال زیادہ تر ان کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتا ہے۔
واضع رہے میرا ڈونا کا بچپن بیونس آئرز کے مضافات میں ایک چھوٹے سے قصبے ولا فیوریتو میں گزرا۔ ان کے انکل نے انہیں بچپن میں ایک فٹ بال کا تحفہ دیا جس کے بعد ان کے اندر فٹ بال کھیلنے کا شوق پیدا ہوا جو ان کی زندگی کا حصہ بن گیا۔

فلم میں میراڈونا کا بچپن دکھایا گیا ہے جب وہ گلیوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے تھے۔ اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ان کا بچپن غربت میں گزرا جس کی وجہ سے ان صحت مندانہ پرورش نہ ہو سکی اور ان کو جسمانی طور پر مضبوط بننے میں کئی برس لگے.
میراڈونا کے قریب رہنے والے لوگوں کے انٹرویوز سے پتا چلتا ہے کہ وہ ایسی مضر صحت اشیا کا استعمال کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہوئی۔ اس فلم میں 30 منٹ ان کی اس عادت پر صرف کیے گئے ہیں۔

دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس دوران کس طرح ان کے مخالف میدان میں ان کو زخمی کرتے رہے اور انہیں بہت گہری چوٹیں بھی آئیں اور وہ درد ختم کرنے والی ادویات استعمال کرتے رہے۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والے میڈیکل عملے نے بھی ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا۔ سپورٹس کارڈیالوجی کے ایک ماہر کا اس بارے کہنا تھا کہ مجھے شک ہے کہ منظم طریقے سے ان کی رگوں میں کورٹیسون اتاری گئی۔ کورٹیسون نہ صرف جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے اثرات پورے جسم پر ہوتے ہیں۔ خاص طور پر دل کی صحت پر برے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes