ہالینڈ میں کورونا کے باعث کرفیو نافذ، برطانیہ کیلئے تمام پروازیں معطل – Kashmir Link London

ہالینڈ میں کورونا کے باعث کرفیو نافذ، برطانیہ کیلئے تمام پروازیں معطل

لندن (کشمیر لنک نیوز) نیدرلینڈ میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 9 فروری تک رات بھر کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وزیراعظم مارک ریوٹے نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک کرفیو کے نفاذ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے اختتام سے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے لیے تمام پروازیں بھی معطل رہیں گی۔

وزیراعظم کے کرفیو کے فیصلے کی توثیق کل پارلیمنٹ کرے گی اور یہ رسمی کارروائی ہوگی۔ کرفیو کھلنے کے بعد بھی سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا جس میں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت صرف دو بار دی جائے گی۔ عوامی مقامات بند اور تقاریب پر پابندی عائد ہوں گی۔

کرفیو کے نفاذ اور پروازوں کی معطلی کا اعلان برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز ہالینڈ میں بھی سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا نے 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes