’’سن لے تو‘‘ گلوکار ابرار الحق کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے نغمہ – Kashmir Link London

’’سن لے تو‘‘ گلوکار ابرار الحق کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے نغمہ

لندن (مونا بیگ) گلوکار ابرار الحق کا نیا گانا ’’سن لے تو‘‘ ریلیز کردیا گیا، ابرار الحق نے اپنا نیا گانا وزیر اعظم عمران خان کے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ابرار الحق نے وزیر اعظم پاکستان کے لئے گانا سن لے تو بنا کر ریلیز کردیا۔ معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے ایک گانا سن لے تو بنایا ہے جس کا کل ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جب کہ آج مکمل گانا ریلیز کردیا گیا ہے

سن لے تو کو ابرار الحق نے خود کمپوز کیا ہے جب کہ اس کی شاعری بیرسٹر علی نے لکھی ہے۔ ابرار الحق کا کہنا ہے کہ یہ گانا بھی ان کے ماضی کے گانوں کی طرح منفرد ہوگا۔

3 منٹ اور 7 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں عمران خان کی زندگی اور بطور وزیراعظم مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گانے کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes