اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادیں موجود ہیں جن پر عمل ہونا چاہیئے: ٹونی لائیڈ ایم پی – Kashmir Link London

اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادیں موجود ہیں جن پر عمل ہونا چاہیئے: ٹونی لائیڈ ایم پی

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ان کشمیریوں کی یاد میں اظہار یکجہتی کر رہے ہیں جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جیلوں میں قید ہیں اور انکے بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق دیں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے کے لیے کئی برسوں سے قراردادیں موجود جس میں کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ ہے انہوں نے بین الاقوامی کمیونٹی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم جو ظلم و ستم کا نشانہ بنی ہوئی ہے اسے انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے جسکا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں ان سے کیا ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes