یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آن لائن کشمیر کانفرنس، بڑی تعداد میں برٹش ممبران پارلیمنٹ کی شرکت – Kashmir Link London

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آن لائن کشمیر کانفرنس، بڑی تعداد میں برٹش ممبران پارلیمنٹ کی شرکت

لندن (عدیل خان) برطانیہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حواپے سے کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنمائوں کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے کانفرنس کا انعقاد آن لائن کیا گیا، میزبانی کے فرائض تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے ادا کیئے۔

راجہ فہیم کیانی نے تمام شرکاء کانفرنس کو خوش آمدید کہا اور ان برطانوی ایم پیز سے اپیل کی تاریخ بتاتی جب دنیا نے فاشسٹ ہٹلر اور موسولینی کو کھلی چھٹی دی تو انہوں نے انسانیت پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے۔ آج دوبارہ عالمی طاقتیں مودی فاشسٹ کے کشمیر یوں پر ڈھائے جانے مظا لم پر خاموش تماشائی بن کر ہٹلر نما مودی کو تاریخ میں ظلم کا نیا باب لکھنے کا موقع نہ دیں۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام آن لائن کشمیر کانفرنس، برٹش ممبران پارلیمنٹ کی کثیر تعداد میں شرکت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی


تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام آن لائن کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے برٹش ایم پیز کو مخاطب کرتے ہوے کہا مسئلہ کشمیر دو ممالک یعنی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کے اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ حق خوداردیت کا مسئلہ ہے، انہوں نے برٹش ممبران پارلیمنٹ کو یاد کروایا کہ مسئلہ کشمیر برطانوی راج کا ہی ادھورا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔ برطانیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو اس مسئلہ کی طرف متوجہ کرے تاکہ بھارت کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرادودں پر عمل درآمد کروائے۔

کانفرنس کے شرکا اسٹیٹ منسٹر ایم پی ٹونی لائیڈز، پال بیئر سٹو ایم پی، لائم برن ایم پی، افضل خان ایم پی، محمد یاسین ایم پی، جیمز ڈیلی ایم پی، سارا اوون ایم پی، نادیہ واٹمور ایم پی، یاسمین قریشی ایم پی، ڈیبی ابراہام ایم پی، عمران حسین ایم پی، شبانہ محمود ایم پی و دیگر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو انکا تسلیم شدہ حق ملنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس امر میں تاخیر سے بہت ساری پیچیدگیاں جنم لے رہی ہیں۔

کمیونٹی رہنمائوں لارڈ واجد، محمد غالب اور عظمیٰ رسول نے مظلوم کشمیر یوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes