برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے اپنی باری آنے پر کرونا ویکسین لگوا لی – Kashmir Link London

برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے اپنی باری آنے پر کرونا ویکسین لگوا لی

لندن ( عمران راجہ) برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے کرونا ویکسین لگوا لی۔ پرنس چارلس اور ڈچز آف کورنویل شہزادی کمیلا کو گلوسٹرشائیر ہسپتال میں کرونا وائرس کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس 72 برس جب کہ ان کی اہلیہ 73 سال کی ہیں، دونوں عمر کے لحاظ سے ویکسین ترجیحی گروپ نمبر 4 میں ہیں، شاہی جوڑے کو ویکسین ان کی باری پر لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شہزادہ چارلس بھی گزشتہ برس کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس پر انھیں آئسولیشن میں جانا پڑا تھا، تاہم 7 روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد وہ صحت یاب ہو کر باہر آ گئے تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

ادھر برطانیہ میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے مزید ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کرونا کے 13 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes