برطانوی نژاد معروف قانون دان کریم احمد خان عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر منتخب – Kashmir Link London

برطانوی نژاد معروف قانون دان کریم احمد خان عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر منتخب

لندن (مبین چوہدری) دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کے انتخابات میں معروف برٹش نژاد قانون دان کریم احمد خان نے کامیابی حاصل کرکے چیف پراسیکیوٹر کا عہدہ حاصل کرلیا ہے۔

امریکہ میں ہونے والے انتخابات میں برطانیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث انہیں 131 میں سے 72 ووٹ حاصل ہوئے۔ کریم خان فی الوقت اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں اور عراق میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے ہاتھوں ہونے والے مظالم کی روک تھام اور تحقیقات کیلئے قائم ادارے مین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


کریم خان کا تعلق قادیانی کمیونٹی سے ہے اور وہ مرزا طاہر احمد کے داماد بھی ہیں۔
ان کا انتخاب آئی سی سی کی گیمبیا سے تعلق رکھنے والی سابق چیف پراسیکیوٹر فتو بینسودہ کی جگہ عمل میں آیا، جن پر امریکہ نے امریکی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ممکنہ مقدمات قائم کرنے کے بیان کے بعد امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ انتخابات اس عدالت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں آئے کیونکہ پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا تھا۔

کریم خان نے ان انتخابات میں آئر لینڈ ، سپین اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو شکست دی۔ انتہائی اعلیٰ سطح کے جوڑ توڑ کے باعث ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں کریم خان کو 62 ووٹ درکار تھے تاہم انہوں نے 72 ووٹ حاصل کرلیئے۔ جسکے بعد وہ نو سال کیلئے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر منتخب ہوگئے۔
وہ اس سال جون سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes