معروف بھارتی اداکارعامر خان کے بیٹے جنید کی بالی ووڈ میں انٹری – Kashmir Link London

معروف بھارتی اداکارعامر خان کے بیٹے جنید کی بالی ووڈ میں انٹری

لندن (مونا بیگ) معروف فلم سٹار عامر خان کے بیٹے جنید نے اپنی پہلی فلم ’’مہاراجہ‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے جس پر انکی بہن ارا خان نے سوشل میڈیا پر خوب چرچا کیا۔

معروف اداکار عامر خان پہلے ہی متعدد بار اپنے بیٹے جنید کو بالی ووڈ میں لانے کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے، اپنی خواہش سے متعلق اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جنید خان ایک اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی پر بننے والی فلم میں میرا کردار جنید ہی بہتر انداز میں کرسکتا ہے۔

بالآخر عامر خان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے اور اب ان کا بیٹا جنید فلم ’مہاراجہ‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دے چکا ہے، رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے جنید گزشتہ 5 مہینوں سے فلم کے کردار کے لیے آدتیہ چوپڑا کے زیر تربیت تھے جب کہ آج فلم کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا۔

واضح رہے کہ عامرخان کے بیٹے جنید خان ایک تھیٹر آرٹسٹ ہیں جہاں وہ اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں تاہم بالی ووڈ کے بڑے پردے پر ’مہاراجا‘ ان کی پہلی فلم ہے جس کو مشہور ہداہت کار سدھارتھ ملہوترا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا بنارہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes