ذمہ دار عالمی لیڈر اپنا ماسک لینا بھول جائیں تو کیا ہوتا ہے؟ جرمن چانسلر نے عملی طور پر کردکھایا – Kashmir Link London

ذمہ دار عالمی لیڈر اپنا ماسک لینا بھول جائیں تو کیا ہوتا ہے؟ جرمن چانسلر نے عملی طور پر کردکھایا

برلن (لیاقت حسین راجہ) جرمنی کی چانسلر ایک تقریب میں خطاب کے بعد واپس اپنی نشست پر آکر بیٹھیں تو انہیں شرکاء نے یاد دلایا کہ وہ ماسک پہننا بھول گئی ہیں جس پر انجیلا میرکل حواس باختہ ہو کر ماسک لینے واپس ڈائس کی جانب دوڑ پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں جرمنی کی حکمراں انجیلا میرکل کو ماسک پہننے کے لیے ڈائس کی جانب تقریباً دوڑتے دوڑتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ دلچسپ قصہ یوں ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک تقریب میں جرمنی کی چانسلر نے دھواں دھار خطاب کیا اور اپنی نشست پر آکر بیٹھ گئیں تاہم انہیں یاد دلایا گیا کہ وہ ماسک پہننا بھول گئی ہیں۔

شرکاء کے تو جہ دلانے پروہ اپنی نشست سے اچھل پٖڑیں اور تیزی سے دوڑتے ہوئے ڈائس تک پہنچیں اور ماسک پہن لیا، وہ تقریب کے اختتام تک ہال میں موجود رہیں تاہم کسی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جسے صرف ٹوئٹر پر ہی 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انجیلا میرکل کے مداحوں نے ٹوئٹر پر #ہم سب میرکل ہیں کا ٹرینڈ چلایا جو کافی مقبول ہوا۔ جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی بھول کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes