برٹش مسلم کورونا ویکسین آگاہی مہم میں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی کامیابی پر چیئرمین کا اظہار تشکر – Kashmir Link London

برٹش مسلم کورونا ویکسین آگاہی مہم میں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی کامیابی پر چیئرمین کا اظہار تشکر

لندن (اکرم عابد) برطانیہ میں آباد اقلیتی نسلوں کے افراد خاص کر مسلمانوں میں کورونا سے بچائو کیلئے ویکسینیشن مہم کے شاندار آغاز پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عندالرزاق ساجد نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انکا کہنا تھا ہمیں اطمینان اور خوشی ہے کہ یوکے بھر کےمختلف شہروں میں مقیم ہماری کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے اور اسی لئے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق بڑی حد تک مذکورہ تاثر دور ہوا ہے۔

عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ بطور ایک ’’این جی او‘‘ ہمارا تو کام ہی انسانیت کی خدمت ہے۔ چنانچہ ہم اس کام کو بھی انسانی خدمت سمجھ کر ہی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اس لئے بھی اہم ہے کہ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتا ہے اور اگر ویکسین لگوانے میں کوتاہی کی گئی تو اس با ت کا خطرہ موجود رہے گا کہ یہ وائرس ہماری کمیونٹی میں زیادہ منتقل ہو گاجو یقیناً ہماری بدنامی کا باعث بنے گا۔

انکا کہنا تھا اس ضمن میں ہم نے مساجد ریستوران اور سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز اور اخبارات کوبھی اپنی اس آگاہی مہم میں شامل کیا ہے اورہمیں ان کا بھرپور تعاون حاصل ہوا ہے ہم نے اپنی مہم کے آغاز میں کورونا ویکسین کے فوائد اور اس سے متعلق منفی باتوں کے خاتمہ کیلئے لاکھوں کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کئے ان کا انتہائی فائدہ اس طرح بھی ہوا کہ لوگوں نےہمارے دفتر فون کر کے بھی اس سے متعلق ڈسکس کی ہے۔

چیئرمین المصطفے ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ یقیناً بیماری اور وبائیں قدرت کی طرف سے آتی ہیں لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے تدارک کیلئے طے کئے گئے ریاستی طریقہ کار کو اپنائیں کیونکہ یہ معاملہ انسانوں کی مجموعی صحت کا ہے ہمیں اس ویکسین کو اسی طرح دیکھنا چاہئے جیسے ہم دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے دعائیں استعما ل کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes