برطانیہ کی جیسمین ہیریسن بحرِ اوقیانوس پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون بن گئیں – Kashmir Link London

برطانیہ کی جیسمین ہیریسن بحرِ اوقیانوس پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون بن گئیں

یارکشائر(کشمیر لنک نیوز)شمالی یارکشائر کی 21 سالہ سوئمنگ ٹیچر بحرِ اوقیانوس پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون بن گئیں۔

جیسمین ہیریسن پارٹ ٹائم سوئمنگ ٹیچر ہیں ساتھ ساتھ کلب میں بھی کام کردی ہیں۔

انہوں نے اپنے بحری سفر کا آغاز دسمبر میں ’کینری آئی لینڈ‘ میں ’لا گومیرا‘ کے ساحل سے کیا تھا۔

جیسمین، تین ہزار میل کا سفر 70 دن، 3 گھنٹے اور 48 منٹ میں طے کرکے بحیرہ کیریبیئن کے جزیرے ’اینٹی گا‘ پہنچیں۔

ان کی اینٹی گا آمد کو فیس بک پر لائیو نشر کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes