ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر پاکستانی اداکارہ ریما خان کا اظہار تشکر – Kashmir Link London

ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر پاکستانی اداکارہ ریما خان کا اظہار تشکر

لندن (مونا بیگ ) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کا ترکی میں ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔

مذکورہ تصویروں میں ریما کے ہمراہ شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی پروڈکشن ٹیم بھی موجود ہیں۔ ریما خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’میں تُرکی میں موجود ہوں۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’تُرکی پہنچنے پر ’ارطغرل غازی‘ کی پروڈکشن ٹیم نے میرا شاندار استقبال کیا۔‘

اس کے علاوہ ریما خان نے اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ ریما خان نے کہا کہ ’میں اس وقت ائیرپورٹ پر موجود ہوں اور مجھے یہ دیکھ کر شدید دُکھ ہورہا ہے کہ ائیرپورٹ پورا خالی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میری دُعا ہے اللّہ تعالیٰ جلد از جلد پوری دُنیا کو کورونا وائرس کی اس آزمائشی گھڑی سے نکال دے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes