برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی کہانی’ دی کراؤن ‘ کے نام 4 ایوارڈز – Kashmir Link London

برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی کہانی’ دی کراؤن ‘ کے نام 4 ایوارڈز

لندن (مونا بیگ) کورونا وائرس کے پیش نظر 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی کہانی’ دی کراؤن ‘ بہترین ڈراما سمیت چار ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

بہترین ڈراما فلم ’نومیڈ لینڈ ‘ اور بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ فلم ’بورات‘ کے حصے میں آیا۔

ایشائی نژاد خاتون CHLOE ZHAO فلم نومیڈ لینڈ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں ۔

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ گیلین اینڈرسن کو ڈرامہ سیریز ’کراؤن‘ میں برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار بہتیرن انداز میں نبھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جوش اوکونر کو ڈرامہ سیریز کراؤن میں شہزادہ چارلز کا کردار نبھانے پر ’بہترین ٹی وی اداکار‘ کا ایوارڈ ملا۔ جبکہ ایما کورن کو ڈرامہ سیریز ’کراؤن‘ میں شہزادہی ڈیانا کا کردار نبھانے پر ’بہترین ٹی وی اداکارہ‘ کا ایوارڈ ملا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes