بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کیلئے غضنفر خالق اور سعید مغل کی نامزدگی پر رہنما پی پی پی برطانیہ کا اظہار مسرت – Kashmir Link London

بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کیلئے غضنفر خالق اور سعید مغل کی نامزدگی پر رہنما پی پی پی برطانیہ کا اظہار مسرت

برمنگھم(کشمیر لنک نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنمائوں نے دو سابق سینئر ممبران غضنفر خالق اور سعید مغل ایم بی ای کی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کیلئے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی مڈ لینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز، پی پی برمنگھم کے صدر قیوم راجہ، پی پی برمنگھم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد عزیز، ظفر مغل اور دیگر نے بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے دو سابق سینئر ممبران غضنفر خالق اور سعید مغل ایم بی ای کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما صدر بریڈ فورڈ اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ آصف نسیم راٹھور، صدر پی پی برطانیہ محسن باری خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے سینئر رہنمائوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت تک پارٹی وابستگی اور خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے تفصیلات بھیجیں، بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کے سینئر ممبر اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے بانی ممبر محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں حقیقی پارلیمانی نظام کی حامی جماعت ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے جس طرح سینئر ممبران کو نامزد کیا گیا یہ دراصل نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ اس طرح کی نامزدگیوں سے نوجوان نسل میں اچھا پیغام جائے گا اور نوجوان نسل پارٹی کو جوائن کرنے کے لیے شعور بیدار ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes