ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف – Kashmir Link London

ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف

لندن (عمران راجہ) عالمی ادارہ ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے آفیشل پیج پر ویڈیو جاری کردی۔ 1منٹ 21سیکنڈز کی ویڈیو میں گرین پاکستان ماحول دوست کاوشوں کودکھایا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ پاکستان گرین سپیس میں سرمایہ کاری ہے،پاکستان تین طرح سے اپنے مستقبل کو سرسبز کررہا ہے،پاکستا ن نے تمام کول پراجیکٹس منسوخ کردیئے ہیں،کول منصوبوں کو پانی سے بجلی بنانے کے پراجیکٹس سے تبدیل کردیا ہے،پاکستان 2030تک 60فیصد بجلی قابل تجدید وسائل سے حاصل کرے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے حکام نے مزید کہا کہ درخت لگانے کا عمل شروع کرکے جنگلات کاتحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے،پاکستان نے 85ہزار سے زائد گرین ملازمتیں پیدا کیں۔پاکستان نے 5000نوجوانوں کو نیچر گارڈین کے طور پر تیار کیا،پاکستان نے 15نئے نیشنل پارک بنائے،پاکستان نے500ملین ڈالر کے گرین یورو بانڈ لانچ کئے۔ ورلڈ اکنامک فورم نے دوسرے ممالک سوال کیا کہ آپ کا گرین مستقبل بنانے میں کیا کردار ہے؟

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کے اعتراف میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماحول دوست پالیسیوں کوعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے عالمی ادارہ ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے جاری ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا ’پاکستان تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیز، خصوصاً کورونا وبا سے نجات کے’گرین ریکوری پروگرام‘ اور ’کلائیمیٹ ایکشن پلان‘ کی افادیت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes