راچڈیل کونسل کی جانب سے کسی بھی ایشیائی کو ایوارڈ سے نوازا جانا باعث فخر ہے؛ ڈپٹی لیڈر علی عدالت

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) راچڈیل مین کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے جاوید اختر کو راچڈیل کونسل نے freedom of borough کے اعزاز سے نوازا۔ راچڈیل کونسل کے نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد نے انکے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں کونسل کے ڈپٹی لیڈر عدالت علی، مئیر علی احمد، کونسلرز امبر نسآ، آفتاب حسین، کونسل آفیسر ناظم حسین اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کونسل لیڈر عدالت علی کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے برطانیہ اور آزاد کشمیر کے آبائی علاقہ اور آزاد کشمیر میں یتیموں بے سہاروں کے لیے قائم بین الاقوامی معیار کے قائم ادارہ کورٹ کی تعلیم و دیگر منصوبوں پر مالی مدد کی ہمیں خوشی ہے کہ راچڈیل کونسل نے انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز سے نوازا ۔
مئیر کونسلر سید علی احمد نے کہا کہ راچڈیل میں پہلی بار اقلیتی کمیونٹی کے فرد کو یہ اعزاز دیا گیا ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے اعزاز کو کمیونٹی کے لیے قابل فخر قرار دیا ۔ اعزاز حاصل کرنے والی کمیونٹی شخصیت جاوید اختر نے راچڈیل کونسل کی جانب سے اعزاز کو قابل فخر کہنے کے ساتھ مئیر سید علی احمد کونسلر پروفیسر افتخار احمد اور میزبان نامزد ڈپٹی مئیر شکیل احمد اور کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی رفاعی کاموں میں آگے سے بڑھ کر حصہ لینے کا اعادہ کیا۔ کونسلر امبر نے بھی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کے صلہ میں اعزاز ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ۔ کونسل آفیسر ناظم و دیگر کمیونٹی شخصیات نے بھی جاوید اختر کو راچڈیل کونسل کی جانب سے انکی رضاکارانہ خدمات کے صلہ میں ایوارڈ دینے کو قابل ستائش اقدام قرار دیا ۔ میزبان نامزد ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ جاوید اختر کو کمیونٹی کی رضاکارانہ خدمات کے صلہ میں ایوارڈ ملا جو ہمارے لیے باعث فخر ۔میری دعوت پر شریک تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔