خالد محمود مجددی اور محمود عالم کی خالد چوہدری سے ملاقات، پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑ ھانے، معیشت کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستان اور امریکہ کی معروف کاروباری شخصیات خالد محمود مجددی اور محمود عالم کی برطانیہ و یورپ کی کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے آفس مانچسٹر میں ملاقات۔

ملاقات میں برطانیہ و یورپ کیساتھ پاکستان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی طے پائی گئی جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ بڑھانے اور ملکی ایکسپورٹ کو بڑھا کر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر غور و تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علا وہ پاکستان، امریکہ ، برطانیہ و یورپ کی بزنس کمیونٹی کو دعوت دیکر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت ہے اس کانفرنس سے بزنس کمیونٹی کے روابط مزید مستحکم ہوں گے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس وقت ملک پاکستان کو بزنس کمیونٹی کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، ملک پاکستان کو خوشحال بنانے اور اس کی سلامتی و ترقی کے لیے ہر پاکستانی کو غور و فکر کی ضرورت کرنی چاہیے اور ملکر کام کرنا ہوگا۔