چوہدری قربان حسین لعل مدنی کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد ،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت

اولڈہم( محمد فیاض بشیر )سماجی و مذہبی شخصیت خلیفہ چوہدری قربان حسین لعل مدنی کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بسلسلہ حج روانگی کی مناسبت سےروحانی محفل کا انعقاد کیا گیا اداراہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشل کے بانی و سرپرست اعلیٰ مبلغ اسلام حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ چوہدری قربان حسین لعل مدنی حج کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں اسی سلسلہ میں انہوں نے گھر پہ محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا جس میں ذکر مصطفیٰ اور حج کی اہمیت و فضیلت بارے بیان کیا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکا سفر مبارک کرے اور بابرکت سعادت کو قبول فرمائے ۔

بابائے برطانیہ شبیر احمد راٹھور نے کہا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے انکے اہلہ خانہ کے خیر وعافیت سے سفر کی دعا کی ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکا سفر مبارک اور حج کی سعادت کو قبول کرے اور جب آقائے کائنات کے شہر مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری ہو تو انکی دعائیں و التجائیں قبول ہوں۔ چوہدری نواز علی نے کہا کہ دعا کے ساتھ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے حج بارے ہماری راہنمائی بھی کی انکے دلی دعاگو ہیں ۔ امجد حسین نے کہا کہ ہم چوہدری قربان حسین لعل مدنی کے گھر روحانی محفل میں شریک ہوئے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے دینی لحاظ سے ہماری راہنمائی کی ہم انکے مشکور ہیں ۔

چوہدری قربان حسین لعل مدنی کے لخت جگر سفیان نے محفل میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے روحانی محفل میں شرکت کر کے ہماری عزت افزائی کی امید ہے والد محترم چوہدری قربان حسین لعل مدنی کا سفر حج بخیریت گزرے گا ۔روحانی محفل کی رونق کو دوبالاکرنے والے اہل ایمان کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی ۔

امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی دعا کی ۔حاجی محمد اشفاق وارثی نے منقبت پڑھ کر محفل کا سماں باندھ دیا حج کے اہم فریضہ کی ادائیگی پر صاحب استداد کے لیے فرض ہے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے قرآن وسنت کی روشنی میں حج کی اہمیت و فضیلت بیان کر کے نوجوان نسل کی حقیقی راہنمائی کی۔