پاکستان کی جنوبی افریقا کو آٹھ سال بعد سیریز میں شکست، بابر اعظم ون ڈے کے نمبر ون پلیئر بن گئے – Kashmir Link London

پاکستان کی جنوبی افریقا کو آٹھ سال بعد سیریز میں شکست، بابر اعظم ون ڈے کے نمبر ون پلیئر بن گئے

لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی سنچری اور بابراعطم کی 94 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 292 رنز ہی بناسکی۔

کپتان بابراعظم کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ اوپننگ بلے باز فخرزمان کو مسلسل دو سنچریاں بنانے پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی 2،2 اور حسن علی ایک وکٹ حاصل کرکے جنوبی افریقا کو پچھاڑنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فخرزمان نے اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بابراعظم کے ساتھ بھی اہم شراکت قائم کی اور کیریئر کی ایک اور سنچری بناڈالی جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ بابراعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes