برطانیہ میں میچ سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز جو تصویری مقابلے میں انعام کا حقدار ٹھہرا – Kashmir Link London

برطانیہ میں میچ سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز جو تصویری مقابلے میں انعام کا حقدار ٹھہرا

لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والے انگلش سیزن کے دوران خاتون مداح نے میچ دیکھنے کا انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا۔ اسے جب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا تو کرکٹ میں ایکشن تصاویر کیلئے معروف وزڈن مقابلے میں اسے رنر اپ انعام کا بھی حقدار قرار دیدیا گیا۔

کرکٹ جسے شرفا کا کھیل کہا جاتا ہے اس کے مداح کم و بیش دنیا بھر میں موجود ہیں جو انتہائی مہذب انداز میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک مداح نے اسٹیڈیم میں بیٹھے بغیر لائیو میچ دیکھنے کا منفرد طریقہ نکالا ہے۔

وزڈن فوٹو گرافی کے سالانہ مقابلے کے دوران بھیجی گئی تصویروں میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اسٹیو وا کی تصویر ہے جس میں بھارت کے ایک دور افتادہ علاقے میں بچے صبح صادق کے وقت کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ رنر اپ رہنے والی پہلی تصویر میں ایک بلند و بالا پہاڑی پر بیٹھ کر میچ کا نظارہ کرنے والی ایک لڑکی کی تصویر سامنے آئی جو خطرناک پہاڑی سے کرکٹ کا لطف اٹھا رہی ہے۔

تصویر کے ساتھ تفصیل میں تحریر تھا کہ یہ سالانہ تصویری مقابلے کے دو رنر اپس میں سے ایک کی کھینچی گئی تصویر ہے، وزڈن کرکٹ کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ یہ انوکھی تصویر جیڈ لیسسٹر نے شمالی ڈیون میں بنائی۔

خیال رہے کہ وزڈن کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انہیں وزڈن کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کےلیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes