لندن سپر لیگ 2021 ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں نے پاکستانی زبانوں میں پیغامات ریکارڈ کروائے – Kashmir Link London

لندن سپر لیگ 2021 ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں نے پاکستانی زبانوں میں پیغامات ریکارڈ کروائے

لندن (عدیل خان) لندن سپر لیگ (LSL) نے اپنے سیزن 2021 کی ٹرافی کی رو نمائی کی جس میں چیئرمین محمد فرہاد، وائس چیئرمین ملک منگل، پریذیڈنٹ ابرار میر، وائس پریذیڈنٹ زاہد بنگش اور ایڈمن آفیسر محمد فیصل نے حصہ لینے والی ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور کپ گیمز کے ڈراز بھی نکالے۔

واضع رہے T/20 کپ گیمز کا آغاز دو مئی سے اور لیگ گیمز9مئی سے شروع کی جائینگی۔
ٹی ٹین (T/10) کپ گیمز کے گروپس میں ڈی اینڈ آر، افغان یونائیٹڈ اور برٹش افغان گروپ اے میں، مے فئیر ویژن، پرنس کلب اور ڈی اینڈ آر لیجنڈز گروپ بی میں جبکہ لندن زلمی، شاہین یونائیٹڈ اور ڈی اینڈ آر سٹرائیکرز گروپ سی میں ایک دوسرے سے گروپ گیمز کھیلیں گی۔

ٹرافی رونمائی کی تقریب میں تمام کپتانوں نے بنگالی، اردو، پنجابی، فارسی، پشتو اور انگلش میں اپنے پیغامات دیئے۔ ریحان کھوکھر، ندیم احمد، عدیل رفیع، عبدالرحمٰن صدیقی، شفیق اللہ کمال، نوید شیرازی اور عمران احمد نے لندن سپر لیگ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes