برمنگھم میں ہونے والی بی کے ایف سی فائٹ میں پاکستانی نژاد عزت اللہ کاکڑ کی شاندار فتح – Kashmir Link London

برمنگھم میں ہونے والی بی کے ایف سی فائٹ میں پاکستانی نژاد عزت اللہ کاکڑ کی شاندار فتح

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) رمضان المبارک میں عام طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں مسلمانوں کیلئے مشکل ہوجاتی ہیں تاہم جذبہ ایمانی سے سرشار کھلاڑی اپنے روزے کی حالت کو بھی اپنی مضبوطی سے تعبیر کرتے ہیں اور کامیابیاں سمیٹتے ہیں، ایسا ہی ایک کارنامہ مسلمان فائیٹر عزت اللہ کاکڑ نے کردکھایا ہے۔

پاکستانی باکسرعزت خان کاکڑ نے بی کے ایف سی فائٹ میں اپنے انگلش حریف کو منٹوں ناک آئوٹ کردیا۔ برمنگھم البامامیں ہونے والی ککس باکسنگ فائٹ میں عزت خان نے صرف دو منٹ میں انگلش حریف کرس سارو کو ناک آئوٹ کیا۔


بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عزت خان کاکڑ نے فائٹ کے بعد بتایا کہ ریکارڈ میں تین ہفتوں میں تین فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی شامل ہے تاہم اس مقام پر پہنچنے کے لیے انھوں نے ایک طویل جدوجہد کا سامنا کیا اور مشکل حالات کو بھی شکست دی۔

واضع رہے عزت کاکڑ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے بی کے ایف سی یعنی بغیر گلوز اور گئیرز فائیٹ میں شمولیت کی اور جیتے، ان کا اگلا ٹارگٹ اسرائیلی فائٹر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes