فن لینڈ؛ کھیلوں میں مسلمان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کا اہم اقدام – Kashmir Link London

فن لینڈ؛ کھیلوں میں مسلمان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

لندن (کشمیر لنک نیوز) یورپی ملک فن لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنی مسلمان خواتین کھلاڑیوں کیلئے اسپورٹس اسکارف متعارف کرا دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی سپورٹس ایسوسی ایشن نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے ’اسپورٹس حجاب‘ متعارف کروایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین فٹبال کی جانب راغب ہوں۔

ویمن فٹبال ایسوسی ایشن سربراہ ہیڈی پہلاجا نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے ہم نے اب تک اپنی خواتین کھلاڑیوں میں درجنوں ا سکارف تقسیم کر دیئے ہیں۔

پہلاجا نے اعتراف کیا کہ فن لینڈ میں تارکین وطن کے خاندانوں کی لڑکیوں کو فٹ بال کلب میں داخل کرنا واقعی مشکل تھا، لہذا ہم آپ کے مذہب سے قطع نظر یہ اقدام شروع کرنا چاہتے ہیں چاہے آپ حجاب کا استعمال کریں یا نہ کریں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فن لینڈ پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے گا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے پہلی بار یورو 2021 میں کامیابی سے اپنی جگہ بنا لی ہے۔

یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے تجزیے میں معلوم ہوا تھا کہ فن لینڈ میں یورپ کے پندرہ ممالک میں سب سے زیادہ مضبوط مسلم مخالف رویہ پایا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes