دورۂ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم لندن سے بارباڈوس روانہ – Kashmir Link London

دورۂ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم لندن سے بارباڈوس روانہ

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹ)انگلینڈ سے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کالی آندھی کا سامنا کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ستائیس جولائی سے ہوگا۔

دورے میں دو ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی روانگی چھبیس جولائی کو ہوگی۔

علاوہ ازیں پاکستان کو ٹی20 سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔

منگل کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کر لی۔

محمد رضوان نے تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ 176 رنز اسکور کیے جس کی بدولت وہ کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مین آف دی سیریز کا اعزاز جیتنے والے لیام لیونگسٹن نے شاندار سمیت بہترین کارکردگی کی بدولت بڑی چھلانگ لگائی اور 144 درجے ترقی کے بعد 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں شاداب خان اور محمد حسنین چار، چار وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب 36ویں اور 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes