ویلنٹائنز پارک الفرڈ میں منعقدہ دی پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لندن اسٹالینز فاتح قرار پائی – Kashmir Link London

ویلنٹائنز پارک الفرڈ میں منعقدہ دی پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لندن اسٹالینز فاتح قرار پائی

لندن ( عمران راجہ ) پرنس کلب کے چئیرمین ابرار میر اور Aston Cooper کے ملک امجد اعوان نے “دی پاکستان کپ”، (ٹی پی سی) آئی ایم یور کیپٹن اینڈ یو آر مائی کیپٹن کے نام سے سیون اے سائڈ کا ایک کامیاب ترین کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ ویلنٹائنز پارک الفرڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں لندن اسٹائلینز نے چیمپئنز کا اعزاز حاصل کیا اور Mavericks کلب دوسرے نمبر پر آیا جبکہ پرنس کلب کے محمد یسین نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ پرنس کلب اور کنگز الیون نے سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ایونجرز اور میفئیر ویژن کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ اپنے طرز کا یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا کہ جسکا مقصد پاکستان کا نام بلند رکھنے کی کوشش تھی اور جسے کمیونٹی نے بھی حد درجہ پسند کیا اور سراہا۔

چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جسکے “گروپ ون” میں کنگنز الیون، میورکس اور میفئیر ویژن کی ٹیمں شامل تھیں جبکہ “گروپ ٹو” میں اوینجرز کلب، لندن اسٹالئینز اور پرنس کلب کی ٹیمیں شامل تھیں۔ “گروپ ون” کے گروپ میچوں میں کنگنز الیون کی ٹیم سر فہرست رہی اور میورکس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح “گروپ ٹو” میں پرنس کلب نے گروپ میچز میں دونوں میچز میں فتح حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لندن اسٹالئینز دوسری نمبر پر رہی۔ پہلے سیمی فائنل میں لندن اسٹالئینز نے لنگنز الیون کو اور دوسرے سیمی فائنل میں میورکس کلب نے پرنس کلب کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں لندن اسٹالئینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ چھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ۵۹ رنز بنائے۔ حدف مشکل نہیں تھا اور حاصل کیا جاسکتا تھا لیکن لندن اسٹالئینز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت میورکس کلب چار وکٹوں کے نقصان پر صرف ۴۱ رنز ہی بنا سکا اور یوں لندن اسٹالئینز نے فائنل جیت کر “دی پاکستان کپ” (ٹی پی سی) کے چیمپئینز کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کو ہر دیکھنے سننے والے نے صراحا اور ایک ٹیم کا کیپٹن دوسری ٹیم کے بیٹسمینوں اور باولرز کی بغیر دیکھے سلیکشن کو بھی دلچسپ قرار دیا۔ پرنس کلب کے چئیرمین ابرار میر نے آئندہ برس اسے مزید بڑے پیمانے ہر انعقاد کرنے کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی اپنی حیثیت میں ہر سطح پر دھرتی ماں پاکستان کا نام روشن کرنے کوشش کرتے رہنا چاہیے۔

آخر میں سابق کونسلر محبوب چوھدری اور ملک امجد نے فاتح ٹیموں میں کیش ایوارڈز کے ساتھ ساتھ ٹرافیز اور میڈلز بھی تقسیم کئیے۔ میاں سلیم چئیرمین پاکستان کمیونٹی ریڈنگ، سلیم یاسین چئیرمین ایلیٹ ڈیوس، محمد فرہاد چئیرمین ایل ایس ایل، ناھد پاٹیل چئیرمین این سی ایل اور عبدالصمد موسی سیکرٹری جی ایم سی ایل نے بھی ٹیموں اور ایمپائرز میں انعامات تقسیم کئیے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکی کارکردگی کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ٹورنامنٹ کو گروانڈ اور فیس بیک پر لائیو دیکھا اور پاکستان زندہ باد کے خوب نعرے بھی لگائے۔ ٹورنامنٹ صبح دس بجے شروع ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes