اعلیٰ کارکردگی پر بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر – Kashmir Link London

اعلیٰ کارکردگی پر بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

لندن (مسرت اقبال) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان بنادیا گیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس ٹیم کے بارہویں کھلاڑی جبکہ بھارت کا ایک بھی کرکٹر آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بناسکا۔

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 تو اپنے نام کرلیا تاہم میگا ایونٹ کے بعد آئی سی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بابر اعظم کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، ایڈم زمپا ، آسالنکا، ایڈرین مارکرم، معین علی، ہرسرانگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نورٹریج جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes