نامور پاکستانی پلیئر محمد عامر کا انگلینڈ میں نئے کرکٹ کلب سے معاہدہ، ہارن چرچ کی نمائندگی کریں گے – Kashmir Link London

نامور پاکستانی پلیئر محمد عامر کا انگلینڈ میں نئے کرکٹ کلب سے معاہدہ، ہارن چرچ کی نمائندگی کریں گے

لندن(مسرت اقبال) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انگلینڈ میں کرکٹ کلب سے معاہدہ ہوگیا، وہ انگلینڈ میں ہارن چرچ کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل محمد عامر کا رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹرشائر کے ساتھ تین میچوں کے لیے معاہدہ طے پایا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر ہفتے کو ہارن چرچ کرکٹ کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے، محمد عامر برطانوی کلب کرکٹ لیگ میں ایسٹ لندن کی کلب ہارن چرچ کی نمائندگی کریں گے۔ واضع رہے اس علاقے میں ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہےجو انہیں ان ایکشن دیکھنے کیلئے بے تاب ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes