کامن ویلتھ گیمز کے دوران کپتان پاکستان ویمن کرکٹ بسمہ کو بیٹی ہمراہ رکھنے کی اجازت مل گئی – Kashmir Link London

کامن ویلتھ گیمز کے دوران کپتان پاکستان ویمن کرکٹ بسمہ کو بیٹی ہمراہ رکھنے کی اجازت مل گئی

لندن (مسرت اقبال) برطانوی حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو فیملی سمیے اولمپک ویلج ٹھہرنے کی خصوصی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوگی جہاں وہ پہلے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی جو 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔

پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے بسمہ معروف کی فیملی کی ’گیم ولیج‘ میں ٹھہرنے کی درخواست منظور کرنے پر وہ کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم روانہ ہو جائے گی۔ یہاں پاکستان اپنے تین میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔


پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کو ہی دونوں ایونٹس کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکی کپتان بسمہ معروف شیر خوار بچی کو ساتھ لیجانا چاہتی تھیں جسکی انہیں خصوصی اجازت دیدی گئی۔ واضع رہے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کیساتھ ایک میچ میں بسمی کی اپنی بچی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی وائیرل ہوچکے ہیں جس میں بچی اپنی ماں کیساتھ چمٹی ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes