پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے امریکہ میں منعقدہ’ٹیکن 7‘ کاعالمی مقابلہ جیت لیا – Kashmir Link London

پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے امریکہ میں منعقدہ’ٹیکن 7‘ کاعالمی مقابلہ جیت لیا

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے امریکہ میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ ’کومبو بریکر 2022‘ میں ’ٹیکن 7‘ کا ہونے والا عالمی مقابلہ جیت کر وطن عزیز کا نام بلند کردیا ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں منعقد ہونے والے کومبو بریکر ایونٹ میں 50 ’فائٹنگ گیمز‘ کو شامل کیا گیا اور تین ہزار کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی۔ پاکستانی ٹیکن کھلاڑی ارسلان ایش اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی مقابلے جیت چکے ہیں۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو دکھائے جانے والے ان مقابلوں کے کمنٹیٹر کا ارسلان کی جیت پر کہنا تھا کہ ‘‘ایسا اس سے پہلے ٹیکن مقابلوں کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کوئی کھلاڑی پاکستان جیسے انجان ملک سے اٹھ کر آئے اور کورین، جاپانی، یورپی اور شمالی امریکی کھلاڑیوں پر چھا جائے‘‘۔ لاہور کے مضافاتی علاقے دروغہ والا کے رہائشی ارسلان نے بچپن میں اپنے ساتھیوں کی طرح اپنے محلے میں ’ٹوکن والی گیم‘ کھیلی، اور پھر مختلف شہروں میں جا کر ٹورنامنٹ بھی جیتے۔

تین سال قبل 2019 میں جب ارسلان نے اپنی پہلی شاندار فتح کی بنیاد ڈالی تو بہت سی گہری نظریں ان پر اٹک گئیں انہی میں ایک متحدہ عرب امارات میں ایک گیمر محمد البنا بھی تھے جنہوں نے اپنی کمپنی میں خطے کے بہترین کھلاڑی اکٹھے کئے تاکہ انکی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ البنا نے ارسلان کو گذشتہ برس ابو ظہبی میں ایک ٹورنامنٹ میں بلایا جہاں اتفاق سے اس وقت کے ایوو چمپیئن ہولی نی بھی موجود تھے۔ ارسلان نے انھیں دونوں مرتبہ ہرا کر ای سپورٹس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

ٹیکن کے کھیل میں کھلاڑی افسانوی کرداروں کی مدد سے لڑائی کرتے ہیں۔ ارسلان عام طور پر ٹیکن کی افسانوی کردار کزومی سے کھیلتے ہیں جبکہ فائنل میچ میں ان کے مقابل کھلاڑی ہولی نی ٹیکن کردار کزویا سے کھیلے۔ اتفاق سے کزومی اور کزویا کا افسانوی رشتہ ماں اور بیٹے کا ہے۔اتنے بڑے مقابلے میں ٹیکن ایک انتہائی مشکل کھیل بن جاتا ہے۔ ھری ڈی‘ موومنٹ کی وجہ سے یہ گیم انتہائی کٹھن ہو جاتی ہے کیونکہ اگر آپ ایک غلطی بھی کرتے ہیں تو آپ پورا راؤنڈ ہار سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes