لندن (مسرت اقبال) قومی کرکٹ ٹیم نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے روٹھے ہوئے شائقین کے دل جیت لیئے۔ کم روشنی کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیئے ہیں اور دونوں اوپنر اپنی اپنی سینچری کے قریب کھیل رہے ہیں۔ انضمام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پہلے روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گویا دوسرے روز انگلش ٹیم 26 اوورز میں 151 رنز بناسکی جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کم روشنی کے باعث قدرے جلد ختم کردیا گیا۔