لندن (مسرت اقبال) دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کی نظریں آجکل اس کھیل کی شہنشاہ رونالڈو کے مستقبل کیطرف لگی ہوئی ہیں۔ اپنے ملک پرتگال کی طرف سے بے اعتنائی کے بعد سعودی عرب کے النصر کلب کی دعوت پر وہاں جاکر کھیلنے کے خواہشمند کے راستے میں ایک دفعہ پھر سے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ رونالڈو کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں بغیر شادی کے مرد و عورت کا بچے پیدا کرنا ممنوع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر شادی شدہ افراد کے ایک ساتھ رہنے پر پابندی عائد ہے تاہم النصر کلب سے معاہدہ کرنے والے رونالڈ اور انکی گرل فرینڈ بغیر شادی کئی سالوں سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان کے پانچ بچے بھی ہیں۔ تاہم غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مبینہ طور پر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے لیے اپنے قوانین تبدیل کرسکتا ہے۔
اسپین کی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا روڈریگز سعودی عرب میں ایک ساتھ رہیں گے اور غالباً قانون توڑنے پر سزا نہیں دی جائے گی۔ قبل ازیں اسٹار فٹبالر کا سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کیلئے 3 جنوری کو ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا جبکہ دو میچز کی پابندی کے باعث وہ سعودی کلب النصر کی جانب سے ڈیبیو نہیں کر پائے تھے۔
Load/Hide Comments