
شعیب اور ثانیہ کے بیٹے اذہان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس رپورٹ) قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے ننھے اذہان کی ڈانس کرتے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اذہان مرزا ملک رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے بیٹے کی شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر ان کے بیٹے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔صارفین کی جانب سے بھی ان کے بیٹے کے ڈانس کی ویڈیو بے حد پسند کی جارہی ہے۔
شعیب ملک آج کل انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جہاں پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی۔
اس سے قبل بھی اذہان کی ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر ہوچکی جس میں اپنی ماں کیساتھ ورزش کرتا نظر آتا ہے