پاکستانی کرکٹر ناصرجمشید اسپاٹ فکسنگ کیس میں آدھی سزا کے بعد ضمانت پر رہا – Kashmir Link London

پاکستانی کرکٹر ناصرجمشید اسپاٹ فکسنگ کیس میں آدھی سزا کے بعد ضمانت پر رہا

لندن (مسرت اقبال) اسپاٹ فکسنگ کیس کے سلسلے میں برطانیہ میں سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں برس فروری میں 17 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز کو سزا کا آدھا عرصہ مکمل ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر ناصر جمشید کو برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، اُنہیں وہیں رہنے کی انکی اجازت مل گئی ہے۔ انکی اہلیہ ڈاکتر سمارا برطانوی نیشنل ہیں اور عوامی خدمات کے حوالے سے اچھی پہچان کی حامل ہیں۔

ڈاکٹر سمارا نے اپنے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے حوالے سے تو کوئی بات نہیں کی تاہم اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر حکومت پاکستان کے ان اقدامات کی تعریف کی جسکے تحت پاکستان میں جلد ہی انسداد کرپشن قانون کی مدد سے صحت مند سرگرمیوں کو جوئے سے پاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں سے رابطوں اور رشوت کی پیشکش کے جرم میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو کو اس سال فروری میں17 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔ اس موقع پر بھی ڈاکٹر سمارا نے سخت تکلیف اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناصر کی سزا کا آغاز ہوا چاہتا ہے میں بھلا اپنے چار سالہ بچی سے کیا کہوں گی تاہم انہوں نے انگلش میں ایک نوٹ یادداشت کیلئے لکھ کر پبلک کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes