ٹیم کیساتھ نہ سہی مگر فیملی تو ہے؛ شعیب ملک ثانیہ اور اذہان کیساتھ دبئی کی سیر میں خوش – Kashmir Link London

ٹیم کیساتھ نہ سہی مگر فیملی تو ہے؛ شعیب ملک ثانیہ اور اذہان کیساتھ دبئی کی سیر میں خوش

دبئی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں راولپنڈی میں زمبابوے کیساتھ نبرد آزما ہے وہیں سینیئر پلیئر اور پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اپنی فیملی کے ہمراہ دوبئی میں موجود ہیں اور خوب سیرسپاٹے کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

Beach please 🏖️ ✋🏽

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کھیلوں کی دُنیا کی یہ خوبصورت جوڑی دبئی کے ساحل پر موجود ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سمندر اور چھتری والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ شیئر کی گئی یہ تصویر اب تک لاکھوں صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کیا تھا۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنے بیٹے سے بے تحاشا پیار کرتے ہیں، اذہان نے اُنہیں بے تحاشا بے لوث محبت، خوشی اور مسکراہٹیں دی ہیں۔‘

View this post on Instagram

💞 🌊 @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اذہان کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’ اللّٰہ آپ کو ہدایت دے اور ہر اس خوشی سے نوازے جس کی آپ تمنا کریں، ہم آ پ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes