پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی قیمتی کار موٹروے پر حادثے کا شکار – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی قیمتی کار موٹروے پر حادثے کا شکار

لندن (عمران راجہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی 90 ہزار پائونڈ کی مرسڈیز کار موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

موسم کی خرابی کے سبب درست دکھائی نہ دینے کے باعث عامر خان کی کار سائیڈ بیرئیر سے ٹکرا گئی۔باکسر عامر خان کا کار حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ والدین اور چاہنے والوں کی دعائوں سے ہم سب خیریت سے ہیں، کسی بھی بڑے زخم سے محفوظ رہا، گاڑی نے روڈ چھوڑ ا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرائی ۔

عامر خان نے ہفتے کی رات کو 12 اور 13 جنکشن کے درمیان ہونیوالے حادثے کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی کو فرنٹ اور بیک سے نقصان ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes