نیدرلینڈ کی خاتون باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا – Kashmir Link London

نیدرلینڈ کی خاتون باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا

لندن (عدیل خان) نیدرلینڈ کی خاتون باکسنگ اسٹار روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا۔

نومسلم باکسر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔روبی ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں، گزشتہ برسوں انہوں نے اسلامی تعلیمات سیکھیں اور انہی کے مطابق زندگی گزاری۔

روبی کا کہنا ہے کہ وہ دائرہ اسلام میں اپنی مرضی سے داخل ہوئی ہیں اور اپنی زندگی کے اس فیصلے پر بے حد خوش ہیں۔روبی نے نیدرلینڈ کی مسجد میں کلمہ شہادت پڑھا اور باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر نومسلم باکسر کی حجاب والی تصویریں زیر گردش ہیں، اور دنیا بھر کے مسلمان انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes