لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد خان آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان منتخب ہوگئے – Kashmir Link London

لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد خان آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان منتخب ہوگئے

لندن (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی اس سال لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیگ کے پہلے ایڈیشن میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک ہیمبنٹوٹا، سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

اس ایونٹ کے لیے مقامی کھلاڑی بھنوکا راجا پاکسے کو شاہد آفریدی کی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیریز کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔


شاہد آفریدی 99 ٹی20 میچز میں 1416 رنز بناچکے ہیں ان کا سب سے زیادہ سکور 54 ناٹ آؤٹ ہے۔ ٹی20 میں انہوں نے 98 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ اسی طرح سابق کپتان نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1716 رنز بنائے۔

اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آئی پی ایل کے 10 میچز بھی کھیل چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 33 رہا جبکہ انہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔
گال گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes