دورہ نیوزی لینڈ؛ پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق باہر، عمران بٹ اوپننگ کرینگے – Kashmir Link London

دورہ نیوزی لینڈ؛ پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق باہر، عمران بٹ اوپننگ کرینگے

لندن (مسرت اقبال) کرسمس سے اگلے ہی روز مائونٹ منگنوئی میں شروع ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے مہمان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کیطرف سے جاری کردہ اعلامئیے کہا گیا ہے کہ اس ٹیسٹ میں نوجوان بلے بار عمران بٹ کو بطور اوپنر کھلایا جارہا ہے جبکہ بابر اعظم اور امام الحق دونوں اس ٹیسٹ میں حصہ نہ لے سکیں گے۔ دونوں کھلاڑی انگوٹھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ کے دوران گیند لگنے سے بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تاحال نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا تاہم پی سی بی کا میڈیکل پینل مسلسل ان دونوں کھلاڑیوں کی انجری کامعائنہ کررہا ہے۔

بلوچستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عمران بٹ نے نیوزی لینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل ملک میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تین میچوں میں 191 رنز بنائے تھے۔ 24 سالہ بیٹسمین نے گذشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں۔بھی سب سے زیادہ 934 رنز بنائے تھے۔

مصباح اور وقار یونس کی طرف سے فائینل کی گئی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ہونگے، گو کہ ٹیم میں تین ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو پہلے کسی نہ کسی حوالے سے کپتانی کرچکے ہیں لیکن بہت سی دیگر پہلیوں کی طرح یہ بھی ایسی ہی ایک پہیلی ہے جس کا جواب زیادہ تر شکست کی صورت میں ہی سامنے آتا ہے۔

نیوزی لینڈ سے دونوں ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم پریشر میں ضرور ہے تاہم ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر آنے کیلئے انہیں ٹیسٹ میچز میں ہر حال میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes