پی سی بی کا قومی کرکٹ اسکواڈ کوبیرون ممالک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا عندیہ – Kashmir Link London

پی سی بی کا قومی کرکٹ اسکواڈ کوبیرون ممالک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا عندیہ

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے اراکین کو اندرون ملک اور بیرون ملک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس حوالے سے دوسرے میزبان بورڈز سے بات چیت بھی کرے گا جبکہ ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے اسکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مشکل حالات میں کھلاڑیوں کے لیےآسانیاں پیدا کرنا چاہتا ہے، ٹیم مینجمنٹ کے زریعے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے پیغام پہنچا دیا گیا ہے نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو قرنطینہ کی وجہ سےذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان ٹیم نے آئندہ برس ساوتھ افریقہ، زمبابوے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم نے متعدد ہوم سیریز بھی کھیلنا ہیں۔

کرکٹرز کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کے لیے تمام کوویڈ پروٹوکولز مکمل کرنا ہوں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes