بھارتی پنجاب کے کسانوں سے ہمدردی یا کچھ اور؟ لالے آفریدی نے ٹریکٹر کس مقصد کیلئے چلایا؟ – Kashmir Link London

بھارتی پنجاب کے کسانوں سے ہمدردی یا کچھ اور؟ لالے آفریدی نے ٹریکٹر کس مقصد کیلئے چلایا؟

لندن (مسرت اقبال) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی اپنے آبائی گاؤں میں ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے۔ مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کے آبائی گاؤں کی ہیں، جہاں کا دورہ اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ کیا۔

مذکورہ تصویروں میں شاہد آفریدی بےحد خوش نظر آرہے ہیں، ایک تصویر میں وہ گاؤں کے بچوں سے گفتگو میں مصروف ہیں تو اگلی تصویر میں شاہد آفریدی ٹریکٹر چلا رہے ہیں۔ جن ٹویٹر صارفین نے ان تصاویر کی وضاحت نہیں پڑھی انکا خیال تھا کہ لال بھارتی کسانوں کی تحریک سے متاثر ہوکر شائد ان سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

جبکہ شاہد آفریدی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں لیکن اپنی شناخت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جڑوں یعنی آبائی جگہوں سے جُڑے رہنا بہت ضروری ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اہلخانہ کے ساتھ آبائی گاؤں کا دورہ کرنا، وہاں کے مقامی لوگوں سے ملنا، اسپتالوں کا معائنہ کرنا اور گاؤں کے مزیدار پکوان کھانا واقعی بہت اچھا ہے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes