آئی سی سی کی ٹیمز آف ڈیکیڈ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کئے جانے پر عوامی غم و غصہ – Kashmir Link London

آئی سی سی کی ٹیمز آف ڈیکیڈ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کئے جانے پر عوامی غم و غصہ

لندن (مسرت اقبال) آئی سی سی کی جانب سے دہائی کے بہترین ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا گیا جس میں کوئی پاکستانی کھلاٹی شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹونٹی ٹیم بارے آئی سی سی کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں سارے چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔اس ٹیم میں رواں دہائی کے دوران صرف ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے چار کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کے شائقین ان ٹیموں میں پاکستان کے کسی کھلاڑی کی عدم شمولیت پر حیران بھی ہیں اور پریشان بھی جسکا برملا اظہار انکی ٹویٹس سے ہوتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں میں ناصرف شامل کیا گیا ہے بلکہ کپتان بھی بنایا گیا ہے

آئی سی سی نے سماجی رابطوں پر عوام کو ووٹنگ کیلئے کہا تھا یقینی طور پر پاکستانی عوام نے اس ووٹنگ میں دلچسپی نہیں دکھائی جبکہ بھارتی عوام نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لیا ہوگا۔

واضح رہے دہائی کی اس بہترین ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین ٹیم سمجھی جانے والی پاکستان ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ لیکن اب پچھتائے کیا ہوت، ہمارے شیرجوان لگے رہیں ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور سیاسی رنگ جمانے !!!!

پاکستان کیطرف سے ابھی تک صرف شعیب اختر کی جارحانہ تنقید سامنے آئی ہے انکا کہنا ہے لگتا ہے آئی سی سی یہ ٹیمیں مرتب کرتے ہوئے بھول گئی کہ پاکستان بھی اسکا رکن ہے، ساتھ ہی انہوں نے بابر اعظم کے اعداد وشمار گنوائے جو ایسے بہت سے کھلاڑیوں سے بہتر تھے جو ٹیم میں شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes