شاہد آفریدی ایک بار پھر مظلوم کشمیریوں کے حق کے لئے میدان میں – Kashmir Link London

شاہد آفریدی ایک بار پھر مظلوم کشمیریوں کے حق کے لئے میدان میں

لندن (اکرم عابد) کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا میرا دل کر رہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی ہر فرنچائز کے ساتھ کھیلوں، انکا کہنا تھا کہ بھارت نے جموں وکشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، مجھے کوئی فکر نہیں کہ پڑوسی ملک میں کام ملے گا یا نہیں،ایسا وقت ضرور آئےگا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

واضع رہے کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب چند روز قبل ہوئی تھی جس میں اہم ملکی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ آج کی تقریب لیگ اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے درمیان معاہدہ سائین کرنے کیلئے تھی۔
آج کی تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اورچیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی لیگز کا حصہ بنا ہوں لیکن کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے بہت خواہش تھی کہ ہو،میری کوشش ہوگی کہ جتنا زیادہ ہوا میں کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کرنے کی کوشش کروں گا،میرا دل کر رہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی ہر فرنچائز کے ساتھ کھیلوں،کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی شرط میں نے رکھی ہے کہ کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنے گی،کشمیر میں نہ صرف سپورٹس بلکہ صحت کے شعبے میں بھی کام کرنے کا پلان ہے،میری سب سے درخواست ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو مکمل سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آخری دفعہ جب آزاد کشمیر گیا تو ڈیڑھ کلومیٹر دور ظلم کی انتہا تھی،بھارت نے جموں کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے،دنیا میں کہیں بھی ناانصافی ہو رہی ہو تو ووہاں ہمیں آواز اٹھانی چاہیے،مجھے کوئی فکر نہیں کہ پڑوسی ملک میں کام ملے گا یا نہیں،ایسا وقت ضرور آئےگا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی،حکمرانوں پر زمہ داری ہے کشمیریوں کے حق کیلئے دوبارہ آواز آٹھائیں۔

چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے 5جنوری کو میرپور، 6جنوری کو باغ ، 7جنوری کو مظفرآباد میں ٹرائلز ہوں گے۔ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ٹرائلز میں حصہ لیں گے،کشمیر پریمیئر لیگ کے ذریعے نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک ٹیم اور پھر پی ایس ایل میں بھی کھیلیں گے،کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران بھی فنڈ ریزنگ کا کام کیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes